18 نومبر 2013 - 20:30
شامی عوام: فوج کي حمايت میں مظاہرہ

شام کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپريشن کي حمايت ميں ريلياں نکالي ہيں - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مختلف علاقوں ميں فوجي آپريشن ميں دہشتگرد گروہوں کو کافي نقصان پہنچا ہے -

ابنا: دارالحکومت دمشق کے باشندوں نے ايک بڑي ريلي نکال کر دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کاروائيوں کي بھرپور حمايت کا اعلان کيا۔  ريلي ميں شريک لوگ اپنے ہاتھوں ميں شام کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور فوجي کاروائيوں کي  حمايت ميں نعرے لگارہے تھے. ريلي ميں شريک شامي باشندوں نے رہائشي علاقوں پر دہشت گردوں کے مارٹر حملوں کي بھي سخت الفاظ ميں مذمت کي۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ دمشق کے مضافاتي علاقے بيت سحم ميں شامي فوج نے دہشت گردوں پر کاري ضرب لگائي ہے اور اس  علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کراليا ہے.

شام ميں سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ دمشق کے  ايک اور نواحي علاقے  قارہ ميں بھي شامي فوج کي پيشقدمي جاري ہے اور قارہ کے اطراف کي پہاڑيوں پر شامي فوج نے اپنا کنٹرول سنبھال ليا ہے.

دوسري جانب حرستا ميں بھي شامي فوج کي پيشقدمي جاري ہے اور فوجيوں نے  دہشت گردوں کے بہت سے ٹھکانوں کو ان سےواپس لے ليا ہے. ان کاروائيوں کے دوران شامي فوج کو بھاري مقدار ميں گولہ بارود اور اسلحے  بھي ہاتھ لگے ہيں.اس درميان حمص سےاطلاعات ہيں کہ شامي فوج نے فريتين شہر کے اطراف کے کھيتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ,  جبکہ شمالي شہر حلب کے مضافات ميں دويرين نامي گاؤں پر بھي فوج نے   پورا کنٹرول حاصل  کرليا ہے. حلب ميں سرگرم دہشت گردگروہوں نے بھي لشکر توحيد نامي دہشت گرد گروہ کے سرغنہ عبدالقادر صالح کے ہلاک ہوجانے کا اعتراف کيا ہے -   شام کے جنوبي صوبے درعا ميں بھي فوج نے بہت سے  دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے جن ميں کافي تعداد ميں غير ملکي دہشت گرد شامل ہيں -  سرکاري فوج نے اسي طرح درعا شہر کے  طراف ميں واقع ميں عتمان ، نوي ، ناصريہ ، حيران ، غدير ، بستان اورابوالکتف ميں دہشت گردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے ان علاقوں کو ان سے آزاد کراليا ہے اور بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي ضبط  کرليا ہے -   ادلب شہر کے مضافات ميں بھي شامي فوج نے اربعين نامي ايک اسٹرٹيجک پہاڑي پر قبضے کي دہشت گردوں کي کوششوں کو ناکام بناديا ہے -   فوج نے ملک کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائيوں کو جاري رکھتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے- ادلب کے ہي النعمان اور کفرلاتہ نامي علاقوں ميں دہشت گردوں کو بري طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-

.......

/169