18 نومبر 2013 - 20:30
ایران: لبنان دھماکے صہیونی ریاست کی سازش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائي کو صیہونیوں اور ان کے پٹھوؤں کی سازش قرار دیا ہے۔

ابنا: مرضیہ افخم نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران بیروت میں آج ایرانی سفارتخانے کے سامنے کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائي کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ صیہونیوں اور ان کے پٹھوؤں کا ایک مجرمانہ اور مخاصمانہ اقدام ہے۔ترجمان وزارت خارجہ  نے اس دہشتگردانہ کارروائی میں لبنان اور دوسرے ممالک کے شہریوں کی شہادتوں پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ چونکہ دھماکہ بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب ہوا ہے اس لۓ ایرانی وزارت خارجہ خاص اہمیت کے ساتھ اس مسئلے پر نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں تفصیلات سے آگاہ کرتی رہے گی۔دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے  کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔ علی شمخانی نے تہران میں شام کے سفیر عدنان منصور سے ملاقات کے دوران اس دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے صیہونی حکومت اور اس سے ہم آہنگ دہشتگرد گروہوں کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے بھی صیہونی حکومت کو ان دہشتگردانہ بم دھماکوں کا ذمےدار قرار دیا ہے۔ غضنفر رکن آبادی نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں صیہونی حکومت کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا  کہ اس دہشتگردانہ واقعے سے ثابت ہوجاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف حق پر مبنی ہے۔  رکن آبادی نے مزید کہا کہ ایران، قستحکم طور پر استقامت کے راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔  واضح رہے کہ آج جنوبی بیروت میں واقع الجناح علاقے میں ایران کے سفارت خانے کے پاس دو زوردار بم دھماکے ہوئے جن میں تیئیس افراد شہید اور ایک سو پچاس دیگر زخمی ہوۓ ہیں۔

.......

/169