ابنا: پاکستان میں سرگرم تکفیری گروہ سے وابستہ عناصر نے آج کوہاٹ شہر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کیئے۔ تکفیری عناصر کی جانب سے کیئے جانے والے حملوں میں دو پولیس اہل کاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے شیعہ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر بھی حملے کیئے ہیں اور ان کو نقصان پہنچايا۔ دوسری جانب ہنگو میں بھی کرفیو لگا دیا گیا۔
.......
/169