17 نومبر 2013 - 20:30
امریکی کمپنی سے مسلم ملازمین کا اخراج

امریکہ میں فضائیہ کمپنی کے مسلم ملازمين نے بعض مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے سبب اس کمپنی سے نکالے جانے پر شکایت کی ہے۔

ابنا: امریکی ریاست کنٹاکی میں واقع شہر ہبرون کی ڈی ایچ ایل کمپنی کے مسلم ملازمین نے بعض مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے الزام میں اس کمپنی سے نکالے جانے کے خلاف ، روزگار کے مواقع کمیشن (ای ای او سی ) میں مذکورہ کمپنی کی شکایت کی ہے۔ مسلم ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ ڈی ایچ ایل  کمپنی کے مینیجرز نے کسی منطقی وجہ کے بغیر انہیں آرام کرنے کے وقت میں نماز پڑھنے کے سبب ، کمپنی سے باہر نکال دیا ہے۔ ان ملازمین نے بلاسبب اپنے اخراج کو ایک طرح سے مسلمانوں کی توہین قرار دیا ہے اور امریکہ کے وفاقی قوانین میں موجود شہری حقوق کے پیش نظر  مسلمانوں کے فرائض مذہبی کی انجام دہی ميں مسلمان ملازمین کے حقوق کوباضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

.......

/169