ابنا: آسٹریا کے صدر "ہینز فیشر" نے اخبار "وینر سایٹونگ" کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے جنیوامیں ایٹمی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات کو تمام فریقوں نے تعمیری قرار دیا ہے اور اس وقت یہ بات اہم ہے کہ کیسے اسے جاری رکھا جائے تاکہ دونوں فریق ایک مثبت اور قابل قبول نتیجے تک پہنچ سکیں ۔فیشر نے مزید کہا کہ ایران کے صدر اور دیگر ایرانی حکام کی نیک نیتی اور صداقت پر بلاشبہ یورپی ممالک کے اعتما د میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایران کے نئے صدر کے ساتھ آسٹریا کے تعلقات کو اچھا بتایا اور امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک اور اسی طرح آسٹریا، ایک بار پھر اعتماد کی بنیاد پر اپنے روابط بحال کریں۔
.......
/169