16 نومبر 2013 - 20:30
محافظین حرم حضرت زینب(ع) کے ایک کمانڈر کی شہادت+تصاویر

شہید علی شبیب محمود مدافعین حرم حضرت زینب(س) کے کمانڈروں میں سے ایک تھے جو شام میں دھشتگردوں کی طرف سے حرم پر کئے گئے حملے کے باعث شہید ہو گئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے مومنین اور مجاہدین نے گزشتہ روز شہید علی شبیب محمود مکنیٰ ابوتراب کے پیکر کی تشییع جنازہ کی جو شام میں حضرت زینب (س) کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے تکفیری دھشتگروں کے ہاتھوں شہادت پا گئے تھے۔شہید کے تشییع جنازہ کے مراسم میں علاقے کے لوگوں کے علاوہ ملک کے بعض اعلی عہدہ داروں، حزب اللہ کے سربراہوں اور اسلامی مزاحمت کے طرفداروں نے شرکت کی۔شہید ابوتراب کو لبنان کے علاقہ جنانہ کے قبرستان گلزار شہدا میں دفن کر دیا گیا۔شہید علی شبیب محمود حرم حضرت زینب(ع) کے مدافعین کے کمانڈروں میں سے ایک تھے جو شام میں دھشتگردوں کی طرف سے حرم مبارک پر کئے گئے ماٹر حملے کے باعث شہید ہو گئے تھے آپ نے اپنی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرچم ’’یا زینب(س)‘‘ کو روضے کے گنبد پر نصب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲