15 نومبر 2013 - 20:30
جنیوا مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کا اعتراف

مقبوضہ فلسطین میں فرانس کے سفیر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں پیرس کی جانب سے رکاوٹ ڈالے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فرانسیسی سفیر پاٹریک مسیوناو نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں سمجھوتے پر دستخط نہ کۓ جانے کی وجہ فرانسیسی حکومت کی کوششیں اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کی ضمانت دیۓ جانے کی ضرورت پر تاکید تھی۔ مسیوناو نے زور دے کر کہا کہ فرانس ہمیشہ اسرائیل کا اصل شریک رہے گا اور اس کے مفادات کو اپنی ترجیحات میں قرار دے گا۔ واضح رہے کہ فرانس یورپ میں صیہونی  حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عملدرآمد کا اصل حامی رہا ہے۔

.......

/169