ابنا: علی رضا غریبی نے کہا کہ عراق نے بصرے کے راستے روزانہ پچیس ملین مکعب میٹر گيس کی خریداری کی درخواست کی ہے اور اس پروجیکٹ پر عمل کیا جارہا ہے۔ گذشتہ ہفتے عراق کے وزیر پٹرولیم نے کہا تھا کہ عراق اپنے بجلی گھروں کا ایندھن فراہم کرنے کےلئے ایران سے مزید گيس کی خریداری کا خواہاں ہے۔ عراقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے گيس خریدنے کے لئے دو منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ عراقی حکومت ایران کی قومی گيس کمپنی کے ساتھ گيس کی برآمدات کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں مذاکرات کررہی ہے اور اس پائپ لائين کو ایران کے جنوب مغربی علاقے سے عراق کی سرحد تک لانے کی خواہاں ہے۔ واضح رہے ایران اور عراق میں اقتصادی تعاون میں روزافزون فروغ آرہا ہے۔
.......
/169