9 نومبر 2013 - 20:30
عراق، دہشت گردانہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق

عراق میں ہونے والے مختلف دہشت گردانہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ابنا: بغداد سےجرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نےاعلان کیا ہے کہ کل بعقوبہ کے علاقے المعلمین میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں3افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعقوبہ کے جنوبی علاقے العتیبہ میں  بھی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں2سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 1250دھشتگرد بغداد اورالانبار میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ہو گئے۔

.......

/169