8 نومبر 2013 - 20:30
ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری

عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ابنا: عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے عراق اور ترکی کے تعلقات میں بہتری اور پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کی بہتری کے دائرے میں انقرہ کی جانب سے مثبت علامتوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حال ہی میں ترکی کے صدر اور وزیر خارجہ نے بھی عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کی اہمیت پر زور دیاتھا ۔

.......

/169