8 نومبر 2013 - 20:30
ایران کا صیاد دو میزائل

اسلامی جمہوریہ ایران میں صیاد دو میزائل کمرشیل سطح پر تیار کی جارہی ہے۔

ابنا: وزارت دفاع کے پریس سینٹر کے مطابق وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے وزارت دفاع کی نئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے فضائي حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرڈیفنس ساز و سامان کی فراہمی کی ضرورت کے پیش نظر صیاد دو میزائل کی کمرشیل پیداوار شروع ہو گئي ہے۔ صیاد دو میزائل ایک ایر ڈیفنس میزائل ہے  جس میں دنیا کی جدید ترین ٹکنالوجی استعمال کی گئي ہے ۔یہ میزائل اونچی سطح پر ڈرون طیاروں اور مختلف طرح کے ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بناسکتا ہے۔ صیاد دو میزائل سالڈ فیول سے کام کرتا ہے اور گائڈڈ نیز الکٹرانیک وار فیر سے مقابلہ کرنے اور آٹو میٹیک نیوی گيشن سسٹم کا حامل میزائل ہے۔

.......

/169