ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے باشندوں نے کل مظاہرہ کرکے یمن ميں امریکی پالیسیوں کے نفاذ پر احتجاج کیا۔ ان مظا ہروں کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے او یمن میں امریکی پالیسیوں کو شکست خوردہ اعلان کیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے 96 صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں یمن پر صرف چھ امریکی ڈرون حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں 82 افراد مارے گئے ہیں کہ جن میں سے 57 عام شہری تھے.
.......
/169