5 نومبر 2013 - 20:30
افغانستان، برطانوی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوب میں واقع صوبہ ہلمند میں کار بم دہماکے کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ۔

ابنا: برطانیہ کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں ایک خودکش کار بم دہماکے میں اس ملک کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ برطانیہ کی وزارت دفاع کے بیان میں اس واقعے کی تفصیلات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا صرف یہ کہا گيا ہے ہونے والے کار بم دہماکے میں برطانیہ کا ایک تجربہ کار فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ اس برطانوی فوجی کی ہلاکت کے ساتھ افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد چار سو چھیالیس ہوگئی ہے۔

.......

/169