4 نومبر 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران عنقریب ہی " شریف سٹ " سٹلائٹ، فضا میں بھیجے گا۔

ابنا: تہران سے شائع ہونے والے اخبار رسالت کے مطابق " شریف سٹ " سٹلائٹ جو دور سے پیمائش کرنے والا ایک سٹلائٹ ہے اس سال دسمبر کے وسط تک فضامیں چھوڑ دیا جائیگا۔ یہ سٹلائٹ، جو دس میٹر سے کم فاصلے پر بہترین کیفیت میں تصویر اتارنے کا حامل ہے، تہران کی شریف یونیورسٹی کے محققین اور طلبا کی کوششوں سے ڈیزائن اور تیار کیا گيا ہے۔ شریف سٹ سٹلائٹ میں سب سے اونچے مدار پر ٹہرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے اور یہ سٹلائٹ، زمین سے 250 سے 500 کیلو میٹر تک کی شعاع میں " لئو " سرکٹ میں قرار پائیگا۔

.......

/169