3 نومبر 2013 - 20:30
عراق میں تشدد جاری، کئی جاں بحق

عراق ميں دہشتگردانہ حملے بدستور جاري ہيں اور بغداد کے شمال ميں واقع شہر تکريت کے قريب ہونے والے کار بم دھماکے ميں ايک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہيں۔

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق کار بم کا يہ دھماکہ پير کے روز شمالي تکريت کے علاقے الشرقاط ميں ايک پوليس اسٹيشن کے قريب ہوا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتايا ہے کہ دہشتگردي کے اس واقعے ميں سولہ افراد جاں بحق اور اڑتيس زخمي ہوئے ہيں۔ ايک اور اطلاع کے مطابق شمالي عراق کے شہر نينوا کے قريب مسلح افراد کي فائرنگ ميں تين افراد مارے گئے ہيں۔دوسري جانب عراقي کردستان کي انٹيلي جينس نے تين افراد کو اس وقت گرفتار کرليا جب وہ صوبہ دہوک کے علاقے عقرہ ميں دہشتگردي کي منصوبہ بندي کر رہے تھے۔ عراق ميں دہشتگردي کے واقعات ميں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عالمي اداروں کے جاري کردہ اعداد وشمار کے مطابق صرف اکتوبر کے مہينے ميں ايک ہزار افراد مارے گئے ہيں۔

.......

/169