1 نومبر 2013 - 20:30
علامہ ناصر عباس جعفری کے گلگت کے مختلف علاقوں کے دورہ جات جاری

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے علامہ امین شہیدی کے ہمراہ آئی ایس او برمس یونٹ کی تنظیم نو کے پروگرام میں شرکت کے علاوہ علامہ راحت حسین الحسینی سے بھی ملاقات کی۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری 3 نومبر کو ہونیوالے 'دفاع وطن کنونشن' کے سلسلے میں گلگت پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ روز شہداء کے خانوادوں اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جلسے میں شرکت کیلئے دعوت دی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ امین شہیدی کے ہمراہ آئی ایس او  برمس یونٹ کی تنظیم نو کے پروگرام میں شرکت کے علاوہ علامہ راحت حسین الحسینی سے بھی ملاقات کی اور انہیں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ یاد رہے کہ تین نومبر کو گلگت میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک بڑا پروگرام ہونے جا رہا ہے، جس میں علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماء خطاب کریں گے۔

.......

/169