30 اکتوبر 2013 - 20:30
ڈرون حملوں پر پاکستان کی رضا مندی!

امریکی کانگریس کے رکن ایلن گریسن نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں میں اس ملک کی حکومت کی رضامندی شامل ہے

ابنا: امریکی کانگریس کے رکن ایلن گریسن نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں میں اس ملک کی حکومت کی رضامندی شامل ہے۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے اس رکن نے کہا ہے کہ پاکستان اگر چاہتا ہے تو یہ حملے بند کئے جاسکتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے اس رکن کا یہ بیان، اس کانگریس میں پاکستان کے اس گھرانے کے افراد کی موجودگی کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس کے خاندان کے افراد امریکی ڈرون حملوں میں مارے گئے ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن ایلن گریسن نے دعوی کیا کہ ڈرون حملوں میں اگر پاکستان کی رضامندی شامل نہ ہوتی تو یہ ملک، اتنی مضبوط فضائیہ کا مالک ہے کہ اپنے فضائی حدود کی خود حفاظت کرے اور امریکہ سمیت کسی کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہ دے۔ امریکی کانگریس کے اس رکن کا یہ بیان، ایسے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستانی حکام بارہا امریکی ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲