30 اکتوبر 2013 - 20:30
ہند و پاک کنٹرول لائن پر فائر بندی کی مخالفت جاری

ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے۔

ابنا: ہندوستان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جموں کے علاقے میں کل رات سے فائر بندی کی خلاف ورزی آج صبح سویرے تک جاری رہی۔اس ترجمان کے بقول ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی البتہ فریقین کے درمیان فائرنگ کے جاری تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے فوجی عہدیداروں کے درمیان فلیگ مٹنگ کے بعد کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کی یہ پہلی خلاف ورزی ہے کہ جس کا الزام، ہندوستان نے پاکستان پر عائد کیا ہے۔فریقین کی فلیگ مٹنگ میں طے پایا ہے کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں گے کہ کنٹرول لائن کے قریب واقع زرعی اراضی سے کاشتکار فصلیں کاٹ سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ فریقین نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائر بندی کا ایک سمجھوتہ طے کیا تھا جس کی خلاف ورزی کا اب دونوں طرف سے ایک دوسرے پے الزام لگایا جاتا رہا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲