29 اکتوبر 2013 - 20:30
بعض عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بعض عرب ملکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عرب ممالک، صیہونی حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چل رہے ہیں۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بعض عرب ملکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عرب ممالک، صیہونی حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے آج بیروت میں ایک تقریب میں کہا کہ علاقے کے بعض عرب ممالک، صیہونی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں کے مطابق کام کررہے ہیں اور اسرائيل کو نفع پنہچانے کی اپنی پالیسیوں پر خوش بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں نے شام کی نابودی کے لئے دسیوں ارب ڈالر خرچ کرڈالے اور اگریہ پیسہ، مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لئے خرچ کیا جاتا تو آج ارض مقدس آزاد ہو چکی ہوتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲