ابنا: مصر کے سیکورٹی ذرائع نے صحرائے سینا کے علاقے میں انتہا پسند تکفیری گروہ سے وابستہ مسلح عناصر کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیئے جانے کی خبر دی ہے۔ العریش سے جرمن خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہل کاروں نے صحرائے سینا کے علاقے میں مسلح عناصر کے خلاف ایک وسیع آپریشن کرتے ہوئے انتہاپسند تکفیری گروہ کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے اس کاروائی کے اصل مقام اور ہونے والی مزید گرفتاریوں کو خفیہ رکھا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ کہا جارہا ہے کہ صحرائے سینا کے شمال میں اس سیکورٹی کاروائی میں آپاچی ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے اس فوجی کاروائی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476580
مصر کے سیکورٹی ذرائع نے صحرائے سینا کے علاقے میں انتہا پسند تکفیری گروہ سے وابستہ مسلح عناصر کے ایک سرغنہ کو گرفتار کیئے جانے کی خبر دی ہے