28 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے وزیر پٹرولیم ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم انرجی کے شعبے میں تعاون اور بات چیت کے سلسلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم انرجی کے شعبے میں تعاون اور بات چیت کے سلسلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ بیژن زنگنہ کل رات ایک وفد کے ساتھ ماسکو پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے تین روزہ سفر کے دوران روسی پٹرولیم کے اعلیٰ عہدےداروں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے ایجنڈے میں پٹرولیم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، سرمایہ گذاری اور ایرانی تیل کی روسی کمپنیوں کے تعاون سے فروخت باتیں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی پٹرولیم کمپنی زاروبژ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ گذاری کے لئے دلچسپی ظاہر کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲