26 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونیوں کا ابراہیمی مسجد پر حملہ

صہیونی شہریوں نے ابراہیمی مسجد پر قبضہ کرنے کی غرض سے اس کے ایک حصہ پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: یہودی شہریوں نے منگل کے روز ابراہیمی مسجد کے ایک حصہ وقف بدیری پر حملہ کیا ہے اور اس مقدس مقام پر قبضہ کرنے لیے اس مرمت کا اقدام کیا ہے۔الخلیل کے محکمہ اوقاف کے سربراہ نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ ابراہیمی مسجد کے محافظوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ وقف بدیری کے اصلی دروازے کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہاں پر صہیونی شہریوں کی آمدر و رفت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ یہ اقدام اس مقدس مقام کی آشکار اہانت شمار ہوتی ہے اور صہیونیوں کو اس مقام پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔محکمہ اوقاف کے سربراہ نے صہیونیوں کےہاتھوں الخلیل میں واقع ابراہیمی مسجد کی بے حرمتی کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

.......

/169