ابنا: پاکستان نے بھارتی جیلوں میں سزا پوری کرنے والے پا کستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستانی جوڈیشل کمیشن کے ممبران نے بھارتی شہر امرتسر کی جیل کے قیدیوں سے ملاقات کے بعد کیا۔دو ججوں پر مشتمل کمیشن نے جیل میں 57 پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی حکام بھی موجود تھے۔۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس میاں محمد اجمل نے بھارتی حکام سے سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو جیل میں رکھنا غیر قانونی ہے۔
.......
/169