22 اکتوبر 2013 - 20:30
وائٹ ہاؤس نے ڈرون حملوں کی پالیسی کا دفاع کیا

وائٹ ہاؤس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے مختلف ممالک میں امریکی ڈرون کا پر زرو دفاع کیا ہے۔

ابنا: منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے متضاد قرار دینے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ہم بالکل متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اس رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے لیکن یہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوا نین کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔

وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکانے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کاعزم کئی باردہرایاہے، دہشت گردوں کوہلاک کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کا آپشن کم سے کم بے گناہ جانوں کو بچانے کی وجہ سے اختیا کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں ایک بڑی تعداد میں عام شہری مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں امریکہ سے اس کے صحیح اعداد و شمار جاری کرنے کے لیے کہا ہے کیوں کہ سی آئی اے کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کی وجہ سے ابھی تک عام شہریوں کی ہلاکتوں کے صحیح اعداد و شمار جاری نہیں کیے جا سکے ہیں۔

.......

/169