ابنا: ہانس ایسوبوڈا نے منگل کو شرق اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور یورپ کے درمیان تیل تعاون کی فضا کو خوشگوار بتایا اور کہا کہ یورپ کی تیل کمپنیاں، ایران کی تیل صنعت میں سرماکہ کاری کی خواہشمند ہیں۔تہران دورے پر آئے یورپی وفد کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پابندیوں نے یورپی تیل کمپنیوں کی ایران واپسی کو سخت بنا دیا ہے، کہا کہ یورپی کمپنیوں نے یہ تیاری کر لی ہے کہ پابندیاں ختم ہوتے ہی ایران کی تیل صنعت میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے پابندیوں میں کمی کےبارے میں یورپی پارلیمنٹ کے اقدامات کےبارے میں کہا کہ تہران دورے اور ایرانی حکام سے ملاقات کی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور اس پر بحث ہوگی۔ انہوں نے اسی طرح بتایا کہ پروگرام کے مطابق جلد ہی یورپ کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے ہمراہ ایران اور مغرب کے درمیان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کرنے والی ہیں۔.......
/169