ابنا: انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسلامی تعزیرات کا نفاذ آئندہ چھ ماہ کے دوران مرحلہ وار کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت زنا کے جرم پر سنگسار کرنے ، چوری پر ہاتھ کاٹنے اور شراب پینے سے لے کر اسقاط حمل جیسے جرائم پر کوڑے مارنے کی سزائیں دی جائیں گی۔ اسلامی تعزیرات کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا۔ برونائی کے سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ سے عالمی برادری کے ایک رکن کے طور پر برونائی کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔گزشتہ سال برونائی میں حکومت نے مسلمان بچوں کے لئے مذہبی تعلیم لازمی قرار دی تھی اور نماز جمعہ کے وقت تمام کاروبار بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ برونائی میں 70 فیصد سے زائد مسلمان ہیں۔ برونائی میں شرعی عدالتیوں کے علاوہ سول عدالتیں بھی موجود ہیں، پچھلے عرصے تک شرعی عدالتیں صرف کنبہ جاتی معاملات میں فیصلے کرتی تھیں۔
.......
/169