21 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی ریاست کی جاری بربریت

غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے گیارہ فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے مشرق میں واقع بنی نعیم کے علاقے میں فلسطینیوں کے مکانات پر حملہ کرکے دو نوجوانوں سمیت سات فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسی طرح بیت امر کے علاقے الطربیقہ میں صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے بعض مکانات کا محاصرہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صہیونیوں فوجیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ صہیونی فوجیوں نے وادی الملح، عین الحلوا، نابلس اور بیت عوا کے علاقوں سے بھی چار فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔ صہیونی فوجیوں کی اس جارحیت و بربریت کا مقصد، فلسطینیوں کو مرعوب اور انھیں ترک وطن پر مجبور کرکے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

.......

/169