ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی لبنان کے علاقے کے مفتی " مالک الشعار " نے آج بیروت میں ایک ریڈیو انٹرویو میں لبنان کی سرزمین میں دھشتگردوں کے داخلے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں القاعدہ اور اس جیسے دیگر دھشتگرد گروہوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ " مالک الشعار " نے لبنان میں امن و استحکام کی برقراری کے اہم عامل کے عنوان سے فوج کے کردار کی قدردانی کی اور کہا کہ لبنان کی فوج پر ملک کی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری ہے اور لبنان کسی بھی قیمت پر دھشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بن سکتا۔ لبنان کے شمالی علاقے کی اس مذہبی شخصیت نے لبنان کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے طرابلس شہر میں امن و امان کی برقراری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی کے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے ہی ذریعے فتنہ پھیلانے والوں کے سازشی منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 474428
شمالی لبنان کے علاقے کے مفتی نے کہا ہے کہ لبنان میں القاعدہ اور اس جیسے دھشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔