20 اکتوبر 2013 - 20:30
قطر ميں سابق امير اور وزير اعظم کي گرفتاري

عرب ذرائع سے موصولہ خبروں کے مطابق قطر کے نئے امير نے ملک کے سابق امير اور سابق وزير اعظم دونوں کي گرفتاري کے احکامات جاري کرديئے ہيں-

ابنا: چھے اکتوبر نامي ايک ويب سائٹ کے مطابق شاہي محل کے قريبي ذرائع نے بتايا ہے کہ نئے امير قطر نے يہ حکم اپنے والد حمد بن خليفہ  آل ثاني اور سابق وزيراعظم حمد بن جاسم بن جبرآل ثاني کے ساتھ تلخ کلامي کے بعد جاري کيا ہے-شاہي محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق امير قطر اور سابق وزيراعظم کے غير ملکي دوروں ميں اضافے کي وجہ سے موجودہ امير قطر کو سخت تشويش لاحق ہے اور انہوں نے دونوں کي گرفتاري کے احکامات جاري کئے ہيں-

واضح رہے کہ قطر کے امير حمد بن خليفہ آل ثاني  نے جون کے مہينے ميں اقتدار اپنے بيٹے شيخ تميم بن حمد آل ثاني کے حوالے کيا تھا-سابق امير قطر نے انيس سو پچانوے ميں اپنے والد کے خلاف بغاوت کرکے اقتدار پر قبضہ کيا تھا-

.......

/169