ابنا: یورپی پارلیمانی وفد کے سربراہ ہینس اسوبودا نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمت یورپی یونین کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ اسوبودا نے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور پوری یونین ایک دوسرے کے بھروسہ مند شریک بن سکتے ہیں لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ فریقین اپنی اپنی توانائیوں سے استفادہ کریں اور ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کےلئے موثر اقدمات کریں۔ یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کا دورۂ تہران ایسے عالم میں انجام پارہا ہے کہ صدر حسن روحانی کے انتخاب کے بعد ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کی عالمی کوششیں تیز ہوگئي ہیں۔
.......
/169