20 اکتوبر 2013 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ کےکارندوں نے ایک جوان کے جلوس جنازہ پرحملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے شہید حسین مہدی حبیب کے جلوس جنازہ پر وحشیانہ فائرنگ کی جس میں کئي افراد زخمی ہوگئے۔ شہید مھدی حبیب کی موت مشکوک قرار دی جارہی ہے۔ جلوس جنازہ میں شریک افراد نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور شاہی حکومت کو ہی دسیوں افراد کی شہادت کا ذمہ دار قرار دیا۔ ادھر بحرین میں تحریک تمرد کے سربراہ نے کہا ہے کہ چونکہ آزادئی بیان کا حق دنیا کے تمام آئین میں دیا گيا ہے اور آل خلیفہ اس حق کو پامال کررہی ہے لہذا ہم آل خلیفہ کے قوانین کی پابندی نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جارحانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169