20 اکتوبر 2013 - 20:30
يورپ کا اقتصادي بحران، اٹلي ميں ہڑتال اور مظاہرے

اطالوي حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف جاري ہڑتال سے کاروبار زندگي ٹھپ ہوکر رہا گيا ہے-

ابنا: روم سے  رپورٹ کے مطابق حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف تين دن سے جاري ہڑتال کا دائرہ وسيع ہوگيا ہے اور اب شہري ہوابازي، اسپتالوں، ريلوے اور ميٹرو کےملازمين بھي اس ميں شامل ہوگئے ہيں-اطالوي پوليس نے بھي احتجاج اور مظاہروں کو روکنے کے لئے حفاظتي انتظامات سخت کرديئے ہيں اور دارالحکومت ميں پوليس کي بھاري نفري تعينات کردي گئي ہے- کاروباري مراکز اور دوکانوں کو حفظ ما تقدم کے طور پر بند کرنے کا حکم ديا گياہے-عيني شاہدين کے مطابق گاڑيوں پر سوار بعض طلبہ کو ايسے نعرے لگاتے ديکھا گيا ہے کہ ہم شہر کا محاصرہ کريں گے- بعض مظاہرين نے روم کے مرکزي چوراہے پر خيمے نصب کررکھے ہيں اور شہر ميں ٹريفک کا نظام بھي معطل ہوگيا ہے-شہري ہوابازي کے ملازمين کے،  ہڑتال ميں شامل ہونے کے باعث روم کے بين الاقوامي ہوائي اڈے سے جانے والے تقريبا سو ملکي اور غير ملکي پروازيں  منسوخ کردي گئي ہيں-

.......

/169