ابنا: بغداد کے جنوبی علاقے حی العامل میں ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں 55 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بغداد کے حی العامل علاقے کے ایک ہوٹل میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ زخمیوں کو فورا نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اس سے پہلے الانبار کے علاقے میں بھی پانچ مختلف دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم 26 افراد کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔ عراقی حکام بالخصوص وزیراعظم نوری مالکی نیز عراقی میڈیا اور سیاسی رہنما امریکہ، قطراور سعودی عرب کو حالیہ دھماکوں اور تخریب کاری کا ذمہ دارسمجھتے ہیں۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا شخص نے نہیں لی ہے تاہم عراق میں اس طرح کے حملے عام طور پر القاعدہ اور بعثی عناصر کرتے ہیں۔
.......
/169