15 اکتوبر 2013 - 20:30
گھر کے باہر قیدی بیٹے کی تصویر لگانے پر باپ گرفتار

آل خلیفہ کے مزدوروں نے ایک بحرینی باشندے کو گھر کے سامنے اپنے قیدی بیٹے کی تصویر لگانے پر گرفتار کر لیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے باشندے الحاج مہدی منصور کو صرف اس وجہ سے گرفتار کر لیا کہ انہوں نے اپنے قیدی بیٹے کی تصویر اپنے گھر کے باہر لگا رکھی تھی۔الوفاق نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پہلے مہدی منصور پر دباو ڈالا کہ وہ اپنے گھر کی بیرونی دیوار پر لگی قیدی بیٹے کی تصویر کو ہٹا دیں۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ ہم اپنے گھر کے درو دیورا پر اپنے بچوں کی تصویریں لگانے میں اختیار رکھتے ہیں۔ مہدی منصور کی طرف سے تصویر ہٹانے کے سلسلے میں منفی جواب ملنے پر سکیورٹی دستوں نے تصویر کو بھی اکھاڑ لیا جبکہ اس بوڑھے باپ کو بھی گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے اور حمایت کی نازل ترین صورت