ابنا: رپورٹ کے مطابق مصر کے فلمی ڈائریکٹر خالد یوسف کے مطابق اگر شام دوسرے عرب ممالک اور ترکی کی طرح امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہو جائے تو شام کا بحران ختم ہو جائے گا، شام کو آج بہت بڑی عربی اور مغربی سازش کا سامنا ہے، شام اسلامی مقاومت اور فلسطینیوں کی حمایت کا تاوان ادا کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی اس سازش کے بارے میں عرب ممالک اب بیدار ہوئے ہیں لیکن میں انھیں اس سازش کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کرتا رہا ہوں۔
خالد یوسف نے کہا کہ مصر شام کا حصہ اور شام مصر کا حصہ ہے اور میں ان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا قائل ہوں۔
.......
/169