ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورۂ کابل میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے کابل - واشنگٹن معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔ اس سے قبل امریکی صدر بارک اوبامہ نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے دونوں ملکوں کے سیکیورٹی معاہدے کو اکتوبر کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حامد کرزئی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس سلسلے میں وہ افغان عوام اور لویہ جرگہ سے مشورہ اور اس معاہدے کی منظوری کیلئے اسے وہ لویہ جرگہ کے سپرد کردیں گے۔ جس پر افغانستان کی سینٹ کے کچھ نمائندوں نے احتجاج اور اس معاہدے کو لویہ جرگہ کے سپرد کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاہدے کا افغان پارلیمانی نمائندے جائزہ لیں گے۔جبکہ بعض نمائندے اس معاہدے کی منظوری کو افغان لویہ جرگہ کے سپرد کئے جانے کو ہی بہترین راہ سمجھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے غیر اعلانیہ دورے پر کل اچانک کابل پہنچے۔ امریکہ ایسی حالت میں سیکیورٹی معاہدے پر دستخط پر اصرار کررہا ہے کہ حال ہی میں حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان پر امریکہ و نیٹو کے حملوں کے بعد سے بدامنی میں اضافہ ہوا ہے جس سے عام زندگی مزید دشوار ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471552
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورۂ کابل میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔