11 اکتوبر 2013 - 20:30
جنیوا ۲ کانفرنس میں ایران کی شرکت ضروری: روس

روس کے وزیر خارجہ نے جنیوا دو کانفرنس میں ایران کی شرکت کو ضروری قرار دیا ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل اپنے کویتی ہم منصب صباح الخالد الحمد الصباح سے ماسکو میں ملاقات کی اور دو جانبہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔روس کے وزیر خارجہ نے جنیوا دو کانفرنس میں ایران کی شرکت سے متعلق کہا کہ یہ اجلاس شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کیلئے منعقد ہو رہا ہے اس لئے اس میں ایران کی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جو ممالک جنیوا دو کانفرنس میں ایران کو دعوت نہ دینے کی باتیں کرتے تھے اب وہ اس حقیقت پسندانہ موقف پر پہنچ گئے ہیں کہ ایران کی شرکت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲