9 اکتوبر 2013 - 20:30
چار نومبر کو چلایا جائے گا مرسی پر مقدمہ

مصر کےمعزول صدر محمد مرسي پر چار نومبر کو مقدمہ چلائے جانے کا اعلان کيا گيا ہے ۔

ابنا: قاہرہ کي اپيل کورٹ نے اپنے ايک حکم ميں کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسي پر آئندہ چار نومبر کو مقدمہ چلايا جائے گا ۔ چار نومبر کو محمد مرسي صدراتي محل کے باہر ہونےوالے حادثے کے سلسلے ميں مقدمے کا سامنا کريں گے جب ان کے دور صدارت ميں ان کے کئي مخالفين ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس سے پہلے مصرکے عدالتي حکام نے کہا تھا کہ محمد مرسي کے خلاف مقدمے کي کاروائي نومبر کے آخر ميں ہوگي ۔ مرسي کے حاميوں اور اخوان المسلمين نے مرسي پر مقدمے کي کاروائي کو بلا جواز بتايا ہے ۔ دوسري جانب مصر کے  صحرائے سينا ميں فوج کي ايک عمارت ميں زبردست دھماکہ ہوا ہے خبروں کے مطابق چونکہ دھماکے کے وقت عمارت خالي تھي اس لئے کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ۔ صحرائے سينا سے ہي اطلاعات ہيں کہ مصري فوج نے وہاں کم سے کم سات مسلح جنگجوؤں کو گرفتار کرليا ہے ۔ صحرائے سينا ميں پچھلے دنوں سے فوج اور سيکورٹي فورس کے خلاف مسلح افراد کے حملوں ميں تيزي آگئي ہے ۔ چند روز قبل سينا اور اسماعيليہ ميں دہشت گردانہ بم دھماکے بھي ہوئے تھے جن ميں متعدد افراد مارے گئے تھے ۔

.......

/169