ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے آج فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے خصوصی ایلچی عباس زکی کے ساتھ ملاقات میں کہا شام میں رونما ہونے والے واقعات فلسطینیوں کے حوالے سے ملت شام کے نظریہ کو تبدیل نہیں کرسکتے بلکہ یہ امر دہشتگردوں کے حملوں کے مقابلے کے لئے باہمی یکجہتی کی تقویت کا باعث بنا ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ دمشق کی ترجیحات میں رہا ہے اور رہے گا۔ عباس زکی نے اس ملاقات میں اعلان کیا کہ شام پر حملہ امت اسلامیہ کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے کیونکہ شام کو نقصان پہنچنے سے سب سے زیادہ فائدہ غاصب صیہونی حکومت کو ہوگا۔
.......
/169