4 اکتوبر 2013 - 20:30
سی این این:  ایران کی ترقی کا اعتراف

سی این این چینل کے ایک معروف تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ ایران نے ایٹمی ٹکنالوجی میں کافی ترقی کرلی ہے اور اب اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ابنا: فرید زکریا نے، جو سی این این کے معروف تجزیہ کار ہیں، ٹائمز میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ایران ایٹمی ٹکنالوجی میں ترقی کررہا ہے اور اسے اب نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کوئي بھی ملک جو پرامن ایٹمی پروگرام رکھتا ہے اسکی سمت بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی ٹکنالوجی میں     بے حد ترقی کرلی ہے اور اب اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ فرید زکریا نے کہا کہ ایرانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور ہزاروں برسوں قدیمی تہذیب و تمدن کی مالک ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ ایسی قوم الگ تھلک ہوجائے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ کہا ہےکہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے بھی بارہا فرمایا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور انہیں رکھنا حرام ہے۔ اسکے علاوہ ایرانی حکام نے بار بار کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائين میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی کوئي جگہ نہیں ہے۔

.......

/169