3 اکتوبر 2013 - 20:30
ہند و پاک روابط میں بہتری کے لیے ڈی جی ایم او کی ملاقات متوقع

پاکستان نے کہا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن ( ایل او سی ) پر ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر گفتگو کے لیے جلد ہی دونوں ممالک کےڈی جی ایم او کی ملاقات ہوگی۔

ابنا: پاکستان نے کہا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن ( ایل او سی ) پر ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر گفتگو کے لیے جلد ہی دونوں ممالک کےڈی جی ایم او کی ملاقات ہوگی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیویارک میں دونوں ملکوں وزیر اعظم کی ملاقات میں رضامندی کی بنیاد پر ڈی جی ایم او کی میٹنگ جلد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے حکام کے درمیان مزید رابطے کو تقویت ملے گی اور پھر جامع مذاکرات کو بحال کرنے کی سمت آگے بڑھا جا سکے گا۔۔اعزاز احمد چودھری نے امید ظاہر کی کہ کنٹرول لائن پر حالات معمول پر آجانے کے بعد جامع مذاکرات بحال ہو جائيں گے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲