ابنا: ایران کے دارالحکومت تہران میں عالمی صنعتی نمائش، چھے اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری رہے گي۔ اس نمائش میں ایک سو تیس بیرونی کمپنیاں شرکت کریں گي۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران ٹریڈ ڈیولپمینٹ آرگنائيزیشن کےسربراہ رضا توفیقی نے کہا کہ اس عالمی نمائيش میں چار سو پانچ ایرانی کمپنیاں اور ایک سو تیس غیر ملکی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن کا تعلق بیس ممالک سے ہے ۔ ان ممالک میں اٹلی، ترکی، جنوبی کوریا، تائیوان، جرمنی، ملائشیا، سوئزرلیند، جمہوریہ چک، رومانیہ ، اسپین، بلغاریہ، برازیل، جاپان، فرانس، برطانیہ، ہالینڈ، ہندوستان، ڈنمارک اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں شریک کمپنیاں صنعتی مشینیں، مختلف پیداواری شعبوں میں استعمال ہونے والی مشینیں، جدید ترین صنعتی آلات و اوزار، صنعتی آٹومیشن ، تکنیکی اور انجینیرنگ خدمات، صنعتی سرمایہ کاری اور آفٹر سیلز سروسس جیسے شعبوں میں اپنی مصنوعات پیش کریں گي۔ رضا توفیقی نے کہا کہ قزاقستان، ترکی اور عراق کے تجارتی شعبے سے منسلک اعلی حکام اس نمائش کا معائنہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469204
ایران کے دارالحکومت تہران میں عالمی صنعتی نمائش، چھے اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری رہے گي۔