2 اکتوبر 2013 - 20:30
کیا ایسی موسیقی جائز ہے جو شہوت انگیز نہ ہو؟

KYA MAIN AESA MUSIC/SONG SUN SAKTA HUN JIN SE SHEHWAT P KOI ASAR NA HOTA HO?

ابنا: علیکم السلامموسیقی کے جواز اور عدم جواز پر مراجع کرام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے بعض کے نزدیک کلی طور پر موسیقی سننا حرام ہے جبکہ بعض اس موسیقی کو جائز سمجھتے ہیں جو مطرب نہیں ہے اور غنا شمار نہیں ہوتی۔ اس مسئلے میں مقلد کو اپنے مرجع کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ ہماری نظر میں انسان کو ہر اس عمل سے پرہیز کرنا چاہیے جس کے بارے میں یہ احتمال پایا جاتا ہو کہ شاید یہ حرام ہو لہذا موسیقی سننے کے بجائے اگر انسان تلاوت قرآن سنے گا تو اس سے انسان کے نفسیات پر بھی اچھا اثر ہو گا انسان کی روح کو سکون و اطمینان حاصل ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ ثواب بھی ملے گا جبکہ موسیق سننے سے صرف وقت ضائع ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲