ابنا: محکمہ موسمیات کے مطابق ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز آواران سے96کلو میٹر دور اور14.8زیر زمین تھا۔ جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ان کی شدت 6 اعشاریہ آٹھ تھی۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں کراچی ، کوئٹہ ، لاڑکانہ،دادو ،سکھر، جیکب آباد،خیرپور،پڈ عیدن،خضدار،سبی ،خاران ،مستونگ اور قلات شامل ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔چوبیس ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ضلع آواران کو اس میں بھینقصان ہوا۔ڈی سی آواران رشید بلوچ کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے کے گاوٴں نوک جو میں تمام مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ،جبکہ اب بھی متعدد افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جا ری ہیں،ڈی سی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے آواران میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ زلزلے کے باعث بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ آواران کے اسپتال میں زیر علاج مریض، ڈاکٹرزاور طبی عملے کے ارکان زلزلہ آتے ہی باہر نکل آئے۔
.......
/169