27 ستمبر 2013 - 20:30
تیونس میں حکومت مخالف مظاہرے

تيونس کے مختلف شہروں ميں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران موجودہ حکومت کي سرنگوني کا مطالبہ کياگيا ۔

ابنا: مظاہروں کي يہ کال تيونس کي ليبر يونينوں کے اتحاد نے دي تھي جس کا مقصد تيونس کي موجودہ حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت، انتقال اقتدار کے لئےہماري تجاويز کو قبول کرے ۔ تيونس ميں مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ ليبر يونينوں کے اتحاد نے ملک کے سياسي بحران کو ختم کرنے لئے اب تک جو کوششيں انجام دي ہيں وہ ناکام رہي ہيں ۔حکومت مخالف اتحاد کے ايک سينئر رہنما مراد العمدوني نے کہا ہے کہ ملک ميں حکومت کے خلاف مظاہروں کا دائرہ پھيل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد سنجيدہ مسائل کے بارے ميں بات چيت کو مسترد کرتا ہے۔ خبروں ميں کہا گيا ہے حکمراں تحريک النہضہ کي مشاورتي کونسل کے سربراہ فتحي العيادي نے بھي جواب ميں کہا کہ ان کي جماعت مخالف گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد سے جلد مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہيں ۔ تيونس ميں النہضہ پارٹي کي  جڑيں عوام ميں کافي گہري ہيں ۔ مبصرين کا کہنا ہے کہ مخالفين کے مظاہرے موجودہ صورت ميں حکومت پر دباؤ نہيں ڈال سکيں گے ۔

.......

/169