ابنا: اقتصادي ماہرين کا کہنا ہے کہ بجٹ کے معالے پر جاري اختلافات حکومت امريکہ کو کام کاج بند کرنے پر مجبور کرديں گے۔ تيس ستمبر کو رات بارہ بجے حکومت امريکہ اور مخالفين کے درميان بجٹ تجاويز پر اتفاق رائے کي مہلت ختم ہوجائے گي۔حکومت امريکہ نے وفاقي اداروں اورمحکموں کو نوٹس جاري کرديئے ہيں کہ وہ بجٹ دستياب نہ ہونے کي صورت ميں بندش کے لئے تيار رہيں۔ اگر تيس ستمبر تک امريکہ کا وفاقي بجٹ منظور نہ ہوا تو پہلي اکتوبر سے امريکہ کے بہت سے وفاقي ادارے بند ہوجائيں گے اور سرکاري ملازمين کي بڑي تعداد اپني تنخواہوں سے محروم رہے گي۔ حکومت امريکہ کي بندش سے معيشت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔وائٹ ہاوس کانگريس کو بجٹ کي منظوري کے لئے راضي کرنے کي ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
.......
/169