25 ستمبر 2013 - 20:30
مصر: رفح کراسنگ کھولنے کا حکم

مصری حکومت نے رفح کراسنگ کو ایک بار پھر کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

ابنا: مصری حکومت نے بدھ کے دن رفح کراسنگ کو تین دن کے لئے کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق رفح کراسنگ کو ہفتے کے دن سے کھولا جائے گا۔ مصر کی جانب سے رفح کراسنگ کے بند کئے جانے کے بعد غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ گذر گاہ شہریوں کی رفت و آمد کے علاوہ غذائی اجناس اور دوسری چیزوں کی ترسیل کے علاوہ ہزاروں طالبعلموں اور مریضوں کی آمد و رفت کا واحد زریعہ ہے۔ مصر کے سابق صدر مرسی کے معزول کئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک رفح کراسنگ کو کئی بار بند کیا جا چکا ہے۔

.......

/169