24 ستمبر 2013 - 20:30
نوازشریف اور حسن روحانی کی ملاقات، تصویر

نیویارک میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے. ایرانی صدر نے کہا ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے.

  ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہےاور آئندہ بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغپر تاکید کرتا ہے۔ نیویارک میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں میں اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اور خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔ نیویارک میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس پر کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہئے، اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، تمام مسلم ممالک کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت دہشتگردی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماﺅں نے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عندیہ دیا.

.......

/169