24 ستمبر 2013 - 20:30
امریکی قوم کے نام صدر ایران کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی چینل سی اين این سے انٹرویو میں انگریزی میں امریکی عوام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ میں ایرانی قوم کی طرف سے امریکیوں کے لئے امن و دوستی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

ابنا: صدر جناب حسن روحانی نے اس انٹرویو میں کہا کہ وہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کا پروگرام نہیں رکھتے لیکن اگر موقع ملے تو ایک دوسرے سے گفتگو کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس ملاقات کے لئے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔صدر جناب حسن روحانی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا کہ انہیں امریکی حکام سے ملاقات کی اجازت ہے کہا کہ میں یہ سوچتا ہوں کہ ایران کے کو صدر قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق اس بات کی اجازت ہے اور رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اگر مذاکرات قومی مفادات کے لئے ہوں تو اسکی مخالفت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے میری حکومت کو اجازت دی ہے کہ میں آزادی سے ایٹمی معاملے اور مشرق وسطی کے بارے میں مذاکرات کروں۔  ڈاکٹر حسن روحانی نے ہولوکاسٹ کے بارے میں کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں مورخ نہیں ہوں اور جب ہولوکاسٹ کے بارے میں بحث ہوتی ہے تو مورخین کو بات کرنی چاہیئے لیکن میں مجموعی طور سے کہ سکتا ہوں کہ تاریخ میں انسانیت کے خلاف جو بھی ظلم ہوا ہے منجملہ نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں اور غیر یہودیوں پرجو ظلم ہوئے ہیں ہماری نظر میں وہ قابل مذمت ہیں۔

.......

/169