24 ستمبر 2013 - 20:30
دمشق میں روس کے سفارت خانے پر حملہ

دہشت گردوں نے دمشق میں روس کے سفارت خانے پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔

ابنا: دمشق میں دہشت گردوں نے روس کے سفارت خانے کی طرف راکٹ پھینکا ہے۔ دمشق میں روس کے سفارت خانے میں موجود ایک روسی سفارت کار نے نیوز ایجنسی سانا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک راکٹ روس کے سفارت خانے کی عمارت کے پاس جاکر گرا ہے لیکن اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد بھی دمشق میں روس کا سفارت خانہ اپنے معمول کے مطابق کررہا ہے۔

.......

/169